نگران سیٹ اپ پر مذاکرات: ن لیگی سینیئر وزراء پر مشتمل کمیٹی کی تشکیل

جمعہ 21 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے نگران وزیراعظم، نگران سیٹ اپ، اسمبلیوں کی تحلیل پر اتحادیوں سے مذاکرات کے لیے مسلم لیگ ن کے سینیئر وزراء پر مشتمل 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

نگران سیٹ اپ اور عام انتخابات کے معاملہ پر پیپلزپارٹی، جے یو آئی ف، ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادی جماعتوں سے مذاکرات کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی میں سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف، احسن اقبال اور اسحاق ڈار شامل ہیں۔

وزیراعظم نے تینوں بڑی اتحادی جماعتوں کو بھی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دینے کے لیے کہا ہے۔ مسلم لیگ ن کی کمیٹی پی ڈی ایم اور اتحادیوں سے دو اہم معاملات پر بات کررہی ہے جن میں نگران وزیراعظم، نگران سیٹ اپ اور اسمبلیوں کی تحلیل کے امور شامل ہیں۔

ن لیگی کمیٹی تمام معاملات پر نواز شریف سے رابطے میں رہے گی اور ان سے راہنمائی حاصل کرتی رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp