سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیس:  سپریم کورٹ کا تحریری حکمنامہ جاری

جمعہ 21 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے اپیل کا حق دینے کے معاملے پر وقت مانگا، اٹارنی جنرل کو ہدایات لینے کے لیے وقت دیا جاتا ہے۔ اٹارنی جنرل نے اپنے دلائل میں عدالت کو یقین دہانیاں کروائیں، اٹارنی جنرل کے کیس کے میرٹس پر دلائل جاری ہیں۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ابھی تک زیر حراست کسی شہری پر سزائے موت یا عمر قید کی دفعہ نہیں لگائی۔

اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کروائی کہ آج تک کسی زیر حراست شہری کا ملٹری ٹرائل شروع نہیں ہوا، نیز یہ کہ عدالت کو پیشگی بتائے بغیر ملٹری ٹرائل شروع نہیں ہوگا۔

عدالتی حکمنامے میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل نے یقین دلایا ہے کہ دوران سماعت ملزم شہریوں کے اہلخانہ اور قانونی ٹیم موجود ہوں گے، فوجی عدالت میں عام کورٹس کی ہی طرح قانون کے مطابق شواہد ریکارڈ کیے جائیں گے۔

اٹارنی جنرل نے یقین دلایا ملٹری کورٹس کے فیصلے میں تفصیلی وجوہات بھی دی جائیں گی۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس کی اگلی سماعت یکم اگست کو ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کا امیر ترین شخص قرار، تاریخ کا پہلا کھرب پتی بننے کے بھی قریب

ایران جنگ میں فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ

لائیومشرق وسطیٰ جنگ: امریکا کا آبنائے ہرمز میں ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ، تہران کا مذاکرات سے انکار

ٹرمپ کی دھمکی کے بعد امریکا کا آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی 16 ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ

مسجد نبوی میں خودکار چھتریاں زائرین کے لیے آرام دہ ماحول فراہم کرنے لگیں

ویڈیو

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

عام موٹرسائیکل کو ای بائیک بنانے میں کتنے پیسے لگتے ہیں؟

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے