جمعہ 10 فروری کو عالمی گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کم ہو کر 1865 ڈالر رہی ۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ دس فروری کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے کا اضافہ ہوا ۔
اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 198000 روپے ریکارڈ کی گئی۔ فی دس گرام سونے کے نرخ 2829 روپے اضافے کے بعد 169753 روپے رہے۔22 قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت 155607 روپے ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے اضافے سے 2160 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 25.72 روپے اضافہ کے ساتھ 1851.85 روپے ریکارڈ کی گئی ۔