محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کو ایسٹ انڈیا کمپنی قرار دے دیا

جمعہ 10 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ظلم و ستم کرنے والی دہلی پولیس کشمیری مظاہرین پر ٹوٹ پڑی۔ دہلی میں پرامن احتجاج کے دوران کشمیری رہنما محبوبہ مفتی کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔

مودی سرکار نے تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کیلئے اوچھا ہتھکنڈہ اپنا لیا۔ بھارتی حکومت حریت پسندوں کے گھر اور کاروبار نا جائز طور پر مسمار کر رہی ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دہلی پولیس کشمیری مظاہرین پر ٹوٹ پڑی۔ دہلی میں پرامن احتجاج کے دوران کشمیری رہنما محبوبہ مفتی پر تشدد۔ گرفتاری کے دوران محبوبہ مفتی ’کشمیر ہمارا ہے‘ کے نعرے لگاتی رہیں ۔

محبوبہ مفتی کے مطابق مقبوضہ کشمیر افغانستان سے بھی بدتر ہے۔ مقبوضہ کشمیر کو افغانستان کی طرح تباہ کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے مودی سرکار کو ایسٹ انڈیا کمپنی قرار دے دیا۔ مودی سرکار کا تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے لیے یہ نیا ہتھکنڈہ ہے۔

محبوبہ مفتی کا کہنا تھا بھارتی حکومت حریت پسندوں کے گھر اور کاروبار مسمار کر رہی ہے۔ اننت ناگ میں حریت رہنما قاضی یاسر کی دکانوں کو ناجائز قرار دے کرمسمار کر دیا گیا۔

بھارتی حکومت حریت رہنما شبیر شاہ کا سری نگر میں واقع گھر اور دفتر بھی غیر قانونی طور پر ضبط کر چکی ہے۔ 29 جنوری کو مودی حکومت نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سری نگر میں مرکزی دفتر کو ضبط کر لیا تھا۔

جون 2022 میں  نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز (این آر سی) کے خلاف دہلی میں مسلم طلباء کے مظاہروں کے جواب میں مودی سرکار نے اجتماعی سزا دیتے ہوئے غیر قانونی طور پر 300 طلباء کے گھروں کو مسمار کر دیا تھا ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن