قومی ایئر لائن کے سربراہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، مالی معاونت طلب کرلی

ہفتہ 22 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے سی ای او ایئر وائس مارشل محمد عامر حیات نے آج فنانس ڈویژن میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں پی آئی اے سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیا، مزید حکومت سے مالی تعاون کی درخواست کی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پی آئی  اے کی بہتر ی کے لیے زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر خزانہ نے پی آئی  اے کی کارکردگی کو  بہتر بنانے اور جلد از جلد یورپ کے لیے پی آئی  اے کی پروازیں شروع کروانے کے لیے وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق  سے بھرپور معاونت کا عندیہ  بھی دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp