سیلاب کی تباہ کاریاں،ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھنے کا فیصلہ

ہفتہ 22 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ سال آنے والی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو و بحالی کی کوششوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں غربت میں کمی، موسمیاتی موزونیت اور خدمات کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے فروغ میں ایشیائی ترقیاتی بینک اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کووڈ19، گزشتہ سال آنے والی بد ترین سیلاب اور بیرونی سطح پر درپیش مشکلات پاکستان کی معیشت کے لیے اہم مسائل ہیں، تاہم بینک کنٹری پارٹنر شپ اسٹریٹیجی (2021-25) کے تحت پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی بینک کی سرگرمیاں ، پاکستان کی معاشی اور ترقیاتی ترجیحات سے ہم آہنگ ہوتی ہیں۔بینک اقتصادی و انتظامی، انتظام و انصرام ، ماحولیاتی و موسمیاتی موزونیت، مسابقت میں اضافہ اور نجی شعبے کی ترقی میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

رپورٹ میں پاکستان میں گزشتہ سال آنے والے بد ترین سیلاب کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بلوچستان ، سندھ اور جنوبی پنجاب سمیت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعمیرنو اور بحالی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ عالمی بینک ان سرگرمیوں میں دیگر اداروں کےساتھ مل کر اپنا کردار جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp