الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شاہد خٹک کے جلسے میں حصہ لینے اور خطاب کرنے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے تاکہ اس پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔۔
الیکشن کمیشن نے نہایت سختی سے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ تمام نگراں حکومتیں قانون کے مطابق صاف ،شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لئے کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی پابند ہیں۔
قرار دیا گیا ہے کہ کمیشن کسی بھی نگراں حکومت یا نگراں وزیر کو کسی قسم کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔