میاں محمود الرشید کو جیل میں ہارٹ اٹیک، کارڈیالوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا

اتوار 23 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کو کل صبح جیل میں ہارٹ اٹیک ہوا تھا اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ انہیں کارڈیالوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں دوبارہ زبردستی جیل منتقل کر دیا گیا ہے حالانکہ ڈاکٹروں نے میاں محمود الرشید کو اسپتال میں ہی رکھنے کی تجویز دی تھی۔ 70 سالہ میاں محمود الرشید پہلے ہی دل کے مریض اور انہیں 3 سٹنٹ ڈل چکے ہیں۔

میاں محمود الرشید 1988 سے ممبر اسمبلی ہیں اور 9 مئی تک ان پر کوئی مقدمہ نہیں تھا۔ 9 مئی کے بعد درجنوں مقدمات میں انہیں نامزد کیا گیا تھا جن میں سے ایک مقدمہ تحریک انصاف کے کارکن کی شہادت کا ہے، وہ 76 دن سے پابند سلاسل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp