پاکستان کے حمزہ خان نے مصر کے محمد زکریا کو آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کھیلے جانے والے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے فائنل میں شکست دے کر 37 برس بعد یہ اعزاز پاکستان کے نام کر دیا ہے۔
🎙 "Pakistani Squash is back!"
Here's the moment 🇵🇰 Hamza Khan ended Pakistan's 37-year wait for a WSF World Junior Squash Champion title 🏆#WSFjuniors @paksquash @squashAUS pic.twitter.com/h7K50hAVjH
— World Squash (WSF) (@WorldSquash) July 23, 2023
حمزہ خان نے پہلے سیٹ میں شکست کے بعد میچ میں بہترین واپسی کرتے ہوئے محمد زکریا کو 3 ایک سے شکست دی۔ اس سے قبل 1986 میں آخری بار جان شیر خان جونیئر سکواش چیمپیئن بنے تھے۔ اسی سال انہوں نے آسٹریلیا کے کریس ڈٹمر اور پاکستان کے جہانگیر خان کو شکست دے کر سینیئر ورلڈ اوپن بھی جیتا تھا۔ 2008 میں عامر اطلس خان نے ورلڈ جونیئر چیمپیئن شپ کا فائنل کھیلا تھا جس میں انھیں شکست ہوئی تھی۔
محمد حمزہ خان کون ہیں؟
محمد حمزہ خان کی عمر 17 سال ہے اور ان کا تعلق خیبر پختونخوا کے گاؤں نواں کلی سے ہے۔ وہ کئی سال سے اسی ارادے سے اسکواش کھیل رہے تھے کہ پاکستان کو دوبارہ عالمی چیمپیئن بنانا ہے۔ 2020 میں برٹش جونیئر سکواش چیمپیئن بننے پر انہوں نے کہا تھا کہ ان کا مستقبل کا ہدف ورلڈ چیمپیئن بننا ہے۔
دسمبر 2021 میں وہ امریکا میں ٹریننگ میں مصروف تھے جب انہوں نے ’دی نیوز‘ کو انٹرویو میں کہا تھا ’میں ورلڈ جونیئر سکواش چیمپیئن شپ کا بے صبری سے منتظر ہوں اور مجھے یقین ہے کہ میں 36 سال کا قحط ختم کروں گا۔‘
🇵🇰 PAKISTAN'S FIRST CHAMPION SINCE 1986!
Hamza Khan comes from behind to win the 2023 WSF World Junior Squash Championship!
Result: WSF World Junior Squash Championships Men's Final
🇵🇰 [3/4] Hamza Khan bt [3/4] Mohamed Zakaria 🇪🇬
3-1: 10-12, 14-12, 11-3, 11-6#WSFjuniors pic.twitter.com/mKsEkEFknO— World Squash (WSF) (@WorldSquash) July 23, 2023
حمزہ خان نے امریکی شہر فلاڈیلفیا میں 2021 کے دوران یو ایس جونیئر اوپن جیتا تھا۔ حمزہ خان کے مطابق یہ مقابلہ کھیلنے کے لیے انہیں ان کے والد نے ٹکٹ خرید کر دیا تھا جو سول ایوی ایشن میں ملازمت کرتے ہیں۔ فروری 2023 کے دوران نور زمان اور حمزہ خان نے چنائی میں پاکستان کو انڈیا کے خلاف ایشین جونیئر سکواش چیمپیئن شپ 2023 میں فتح دلوائی تھی۔
"They support me, every single time" 🙏
An emotional Hamza Khan reacts to his WSF World Junior Squash Championship win#WSFjuniors @paksquash @squashAUS pic.twitter.com/gZ94sq39k1
— World Squash (WSF) (@WorldSquash) July 23, 2023
حمزہ خان نے بوسٹن میں اپنے ماموں شاہد زمان خان کے ساتھ ٹریننگ کی ہے جو پاکستان کے بہترین سکواش کھلاڑیوں میں سے ایک اور سابق ورلڈ نمبر 14 رہ چکے ہیں۔
🇵🇰🏆Muhammad Hamza Khan Became the New World Junior Champion! 🌟🇵🇰
🎉 It is with immense pride and joy that we announce the incredible achievement of Muhammad Hamza Khan, who has secured the title of World Junior Champion at the WSF World Junior Squash Championship 2023🏅💪 pic.twitter.com/Up6vzmFTVR
— Pakistan Squash Federation (@paksquash) July 23, 2023
اسکواش کے میدان میں پاکستانی پرچم پھر بلند کرنے پر قوم حمزہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نے ورلڈ جونئیر اسکواش چیمپئین جیتنے پر حمزہ خان اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 37 سال بعد یہ ٹائیٹل پھر سے پاکستان کے نام کرنے پر حمزہ خان آپ کا شکریہ۔
وزیراعظم نے کہا کہ حمزہ خان نے 1986 کے ورلڈ اسکواش چیمپئین جان شیر کی فتح کی یادتازہ کردی ہے۔ امید ہے کہ آنے والے وقت میں آپ اسکواش میں پاکستان کو ایک بار پھر ناقابل تسخیر بنائیں گے۔
وزیراعظم نے حمزہ خان کے والدین، کوچ اور تمام ٹیم کو بھی مبارک دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 15 ماہ کے دور میں کوہ پیمائی، باکسنگ، سکواش اور دیگر کھیلوں میں پاکستان نے کئی اعزاز اپنے نام کیے۔
حمزہ نے پاکستان کو اسکواش میں کھوئی عزمت واپس دلا دی: ذکا اشرف
ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے بھی حمزہ خان کو کی اسکواش چیمپیئن بننے پر مبارک باد دی ہے۔
ذکا اشرف نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ حمزہ خان ورلڈ جونیئر ٹائٹل جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ امید ہے حمزہ خان مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 37 سال کے طویل عرصے بعد ورلڈ جونیئر اسکواش ٹائٹل جیتنا کسی کارنامے سے کم نہیں۔ حمزہ خان نے دہائیوں بعد پاکستان کو اسکواش کی عظمت واپس دلوائی جس پر وہ اور پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے۔
زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
CONGRATULATIONS PAKISTAN.
HAMZA KHAN YOU THE CHAMP BOY.
PROUD OF YOU.Rs 1M TOKEN OF APPRECIATION FROM Zalmi Foundation @FoundationZalmi @iamhamzakhan21 #HamzaKhan #ZalmiFoundation https://t.co/bklx3kMhfJ
— Javed Afridi (@JAfridi10) July 23, 2023
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے حمزہ خان کو مبارکباد دیتے ہوئے زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے 10 لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔