اینڈرائیڈ صارفین کے لیے چیٹ جی پی ٹی ایپ کب لانچ ہوگی؟

اتوار 23 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اینڈرائیڈ صارفین بھی اب آئی فون کی طرح چیٹ جی پی ٹی استعمال کر سکیں گے، کیونکہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے چیٹ جی پی ٹی ایپ اگلے ہفتے سے لانچ کی جارہی ہے۔

چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی نے ٹویٹ کے ذریعے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے چیٹ جی پی ٹی ایپ ایپ لانچ کرنے کا اعلان کیا، انکے مطابق ایپ گوگل پلے اسٹور پر موجود ہے مگر فی الحال اسے ڈاؤن لوڈ نہیں کیا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق ایپ کے نیچے پری رجسٹر بٹن کا آپشن دیا گیا ہے، جس کو دبا کر آپ اپنی دلچسپی ظاہر کر سکتے ہیں، اور جس کے بعد ایپ کے دستیاب ہونے پر آپ کو الرٹ مل جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپ ابھی تیاری کے مراحل میں ہے، تفصیلات کے مطابق یہ ایپ بلکل اسی طرح کام کرے گی جیسے آئی فون اور ونڈو سسٹم پر کام کرتی ہے، ایپ کو حاصل کرنے کے لیے چیٹ جی پی ٹی اکاؤنٹ کے ساتھ استعمال کرسکتے ہیں، اور اگر پریمیر ورژن استعمال کرنا ہوگا تو اس کے لیے کچھ ادائیگی کرنی ہوگی۔

تاہم ابھی تک ایپ کے لانچ کیے جانے کی کوئی واضح تاریخ نہیں دی گئی، جبکہ کمپنی نے اگلے ہفتے لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے چیٹ جی پی ٹی کی اینڈرائیڈ ایپ بلکل اسی طرح استعمال کی جا سکے کی جس طرح ڈیسک ٹاپ پر استعمال کی جاسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp