مون سون کی بارشوں سے دریاؤں اور ڈیموں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ

اتوار 23 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بارشوں کے پانی سے دریاؤں اور ڈیموں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 44 لاکھ 67 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا میں پانی کی آمد 3 لاکھ 11 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 57 ہزار 400 کیوسک ہے۔ منگلا میں پانی کی آمد 71 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک جبکہ چشمہ میں پانی کی آمد 3 لاکھ 42 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 59 ہزار 900 کیوسک ہے۔

ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد ایک لاکھ 37 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 27 ہزار 700 کیوسک ہے۔ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 69 ہزار کیوسک اور اخراج 69 ہزار کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا کا کہنا تھا کہ تربیلا میں پانی کا ذخیرہ 44 لاکھ 67 ہزار ایکڑ فٹ جبکہ منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 53 لاکھ 29 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 37 ہزار جبکہ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 98 لاکھ 33 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp