ملک کے متعدد علاقے زیر آب آنے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، محکمہ موسمیات

پیر 24 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئندہ 3 روز تک ملک کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 26 جولائی تک کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، پنجاب، شمال مشرقی اورجنوبی بلو چستان ،خیبر پختونخوا اور سندھ میں آندھی، تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

24سے 26 جولائی کے دوران موسلادھار بارش کے باعث کشمیر، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، راولپنڈی و اسلام آباد کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمات کے مطابق اس دوران کشمیر، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی میں آج اور کل تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں میں 20 ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ کراچی میں آج مطلع ابر آلود رہے گا۔آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔ گزشتہ روز قائد آباد میں 10.5، کیماڑی میں 9، نارتھ کراچی میں8.7، اورنگی ٹاؤن میں 8.4، کورنگی میں 6.8، گلشن معمار میں 6.4، گلشن حدید اور ناظم آباد میں 6.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ سب سے کم بارش اولڈ ایئرپورٹ پر 0.5 ملی بارش ریکارڈ ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp