بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے مداحوں کو کیا مشورہ دیا؟

پیر 24 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئینسرعرفی جاوید نے اپنے مداحوں کو ’آئی فلر‘ نہ کرانے کا مشورہ دے دیا، انہوں نے کہاکہ میری آنکھوں کے گرد کالے دھبے تھے انکو چھپانے کے لیے آئی فلر کرایا لیکن یہ اس قدر تکلیف دہ ہے کہ اپنے مداحوں کو کبھی نہ کرانے کا مشورہ دوں گی۔

منفرد، عجیب و غریب اور عریاں لباس پہننے پر مشہور بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری لگائی اور اپنی سوجھی ہوئی آنکھوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ میں نے آئی فلر کروایا ہے لیکن یہ بہت تکلیف دہ ہے، مجھے یقین ہے کہ جلد اسکا اثر زائل ہو جائے گا۔

انہوں نے لکھاکہ میری آنکھوں کے گرد دھبے تھے لوگ مجھے تنقید کا نشانہ بناتے تھے میں نے اس لیے آئی فلر کرایا ہے لیکن اپنے چاہنے والوں سے کہوں گی کہ وہ یہ کام نہ کریں کیوں کہ یہ بہت تکلیف دہ عمل ہے۔

دوسری جانب عرفی جاوید گزشتہ روز بھی سوشل میڈیا پر زیر بحث دکھائی دیں، کیونکہ ممبئی سے گوا جاتے ہوئے فضائی سفر کے دوران انہیں بدتمیزی اور جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا جس کو انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپڈیٹ بھی کیا۔

انہوں نے ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر لگائی اور لکھاکہ ایک شخص نے دوران سفر انکے ساتھ بدتمیزی کی، پوچھنے پر اسکے دوستوں نے بتایاکہ وہ نشے میں ہے۔

انہوں نے لکھاکہ نشہ میں ہونا ایک الگ بات ہے۔ اگر آپ نشے میں تو کیا آپ کو خواتین سے بدتمیزی کا حق مل جاتا ہے؟ ہم عوامی شخصیات ضرور ہیں لیکن عوام کی ملکیت تو نہیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟