نگران حکومت پنجاب کا افسران کو نئی گاڑیاں دینے کا نوٹیفیکیشن چیلنج

پیر 24 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کی نگران حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز سمیت دیگر افسران کو نئی گاڑیاں دینے کا نوٹیفیکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

درخواست گزار مدثر چوہدری ایڈووکیٹ نے شیراز الطاف کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں نگران پنجاب حکومت سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ عوامی پیسہ عوام کی فلاح وبہبود پر استعمال کیا جائے، کیونکہ معاشی طور پر ملک کی حالت نازک ہے جب معیشت مستحکم ہوجائے تو ایسی مراعات دی جائیں۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نگران حکومت صرف روز مرہ کے معمول چلا سکتی ہے، نگران حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے وہ پبلک فنڈز کو استعمال نہیں کرسکتی۔

لہذا عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ عدالت افسران کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp