صوبہ ہزارہ : عوامی نیشنل پارٹی نے مریم نواز کا بیان مسترد کر دیا

ہفتہ 11 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی جانب سے صوبہ ہزارہ کے قیام سے متعلق بیان عوامی نیشل پارٹی نے مسترد کر دیا۔

 اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خیبرپختونخوا کو تقسیم کرنے کی پہلی کوشش نہیں ہے لیکن ایسی تمام کوششیں ہمیشہ ناکام ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے ایسی باتیں کرنا حکمران اتحاد کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور مرکزی سینیئر نائب صدر مریم نواز نے 9 فروری کو ایبٹ آباد میں پارٹی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ان کی پارٹی اگلے عام انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے جیت جاتی ہے تو ہزارہ ڈویژن کے لوگوں کے لیے علیحدہ صوبہ بنائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp