ریحام خان اچانک سوشل میڈیا پر کیوں مقبول ہو گئیں؟

منگل 25 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ اور سینئر صحافی ریحام خان نے ایک بار پھر عمران خان کے پسندیدہ پشاوری چپل پہن کر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی ہے۔

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنے موجودہ شوہر مرزا بلال کے ساتھ پاکستان کے دورے کے دوران لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو انٹرنیٹ پر ان کی اسٹائلش چپلوں کے بارے میں دلچسپ تبصرے کیے جانے لگے۔

ریحام خان اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہزارہ ضلع کے خوبصورت سرسبز پہاڑوں کے دورے کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

تاہم انٹرنیٹ پر وہ اپنی ان تصاویر کی وجہ سے نہیں بل کہ ان پشاوری چپلوں کی وجہ سے مقبول ہو گئیں جو انہوں نے اپنے سابق شوہر عمران خان کی نقل کرتے ہوئے پہنے تھے۔

سفید و نیلے رنگ کے جوڑے میں ملبوس ریحام خان نے مرون رنگ کے روایتی پشاوری چپل پہن رکھے تھے۔

ریحام خان نے کرسی پر بیٹھی اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے ایک امریکی مصنفہ ڈیلیا اوونز کی غروب آفتاب پر لکھی گئی نظم کا حوالہ دیا ہے۔

انہوں نے لکھا’غروب آفتاب کبھی بھی سادہ نہیں ہوتا ہے۔ جہاں پنچی گنگناتے ہیں۔‘

ان دونوں تصاویر میں سے ایک میں وہ کسی سوچ میں گم نظر آرہی ہیں جبکہ دوسری ایک تصویر میں وہ خوبصورت مناظر دیکھ کر مسکرا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان کے پہنے ہوئے پشاوری چپلوں کی وجہ سے صارفین مختلف کمنٹس اور قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔

جہاں کچھ لوگوں نے ان کے پشاوری چپلوں کی تعریف کی، وہیں کچھ صارفین نے ان کے انداز کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ اُن پر اپنے سابق شوہر کی نقل کرنے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔

ریحام خان کی جانب سے پی ٹی آئی سربراہ اور ان کے سابق شوہر عمران خان کی نقل کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ‘خان صاحب کے جوتے چوری کیے ہیں’۔

ایک اور نے کہا کہ ’عمران خان کے دیئے ہوئے جوتے اتار دو۔ ایک انسٹاگرام صارف نے کہا کہ ریحام خان ’توجہ‘ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: یوم القدس ریلی کے باعث G-6/2 میں ٹریفک ڈائیورشنز نافذ

پاک نیوی کے حفاظتی حصار میں کروڑ لیٹر تیل کی فجیرا سے کراچی منتقلی

انٹرنیشنل سروے نے پول کھول دیا، نریندر مودی کی عالمی مقبولیت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

امریکی فوجی اڈے سے 4 جدید فوجی ڈرون چوری

پنجاب حکومت کا جہاز ویانا میں تکنیکی معائنے کے لیے روانہ

ویڈیو

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، بڑی ملاقاتیں، اہم فیصلے متوقع، ٹرمپ مشکل میں پھنس گئے

اپوزییشن، گیدڑ، ملنگ، ڈمی اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی وی ٹو میں گفتگو

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟