گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا لوگو آفیشل طور پر تبدیل کر دیا گیا جس کے بعد ٹوئٹر کا لوگو بلیو برڈ سے تبدیل کر کے ایکس کے نشان پر کر دیا گیا ہے۔ اسی حوالے سے صارفین نےٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔
ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹرکا لوگو نیلی چڑیا سے ایکس میں تبدیل کرنے کے بعد مشہور ٹویٹر لوگو ڈیزائن کرنے والے 3 ڈیزائنرز میں سے ایک مارٹن گراسر کا بھی بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ لوگو تبدیل ہونے پر انہیں افسوس ہے۔ ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر شئیر ہونے والی ویڈیو میں مارٹن گراسر کا کہنا تھا کہ یہ غلط ہوگا اگر میں کہوں گا کہ مجھے افسوس نہیں ہوا، ٹویٹر کا پرانا لوگو واضح تھا اور اس سے سادگی جھلکتی تھی۔
‘I am sad,’ says Martin Grasser, one of the three designers behind the iconic Twitter logo after Elon Musk changed Twitter’s logo from its blue bird to an X https://t.co/XW5paQgxdm pic.twitter.com/dtMgAkWQbZ
— Reuters (@Reuters) July 25, 2023
ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگو تبدیل کرنے سے آسان طریقہ کوئی نہیں ہوسکتا جس سے آپ لوگوں کو بتائیں کہ آپ کچھ نیا کر رہے ہیں۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ کمپنی کچھ نیا کرنا چاہتی تھی اس لیے اسے ایک نئے نشان کی ضرورت پڑ گئی۔
مارٹن گریسر کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا آپ افسوس کرتے ہیںں؟ میڈیم زوال پذیر ہے اورآپ کا ڈیزائن اس کا حصہ نہیں ہوگا۔
Why being sad? The medium is in decline and your design will not be part of it. 🤷♀️
— Faye Oosterhoff 🧠🔨 (@Divorytaur) July 25, 2023
واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں ایلون مسک نے ٹوئٹر کے لوگو کو عارضی طور پر تبدیل کرتے ہوئے اس پر میمز پر وائرل ہونے والے ڈوج کوئن کے ’شیبا اِینو‘ کتے کا لوگو لگا دیا تھا۔ جبکہ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر خریدنے کے بعد مائیکروبلاگنگ کے اس پلیٹ فارم میں کئی تبدیلیاں آچکی ہیں۔