لیاری میں پولیس اہلکار کے قتل کا ڈراپ سین، مبینہ تینوں ملزمان گرفتار

منگل 25 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے لیاری میں بھائی اور بھتیجوں کے ہاتھوں پولیس اہلکار اسماعیل کے قتل میں ملوث مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ کراچی کے علاقے لیاری میں بھائی اور بھتیجوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے پولیس اہلکار اسماعیل کے قتل میں مبینہ ملوث تینوں ملزموں کو پولیس نے ٹیکنیکل، انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران گرفتار کر لیاہے۔ ملزمان اندرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے 16 جون کو ذاتی جھگڑے میں پولیس اہلکار اسماعیل کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ ملزمان نے مقتول کو قتل کرنے کے بعد بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور مقتول کی موٹر سائیکل کو بھی آگ لگا دی تھی۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ چاکیواڑہ میں درج ہوا تھا۔

سٹی پولیس کے مطابق ملزموں اور مقتول کے درمیان جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔ ملزموں کی شناخت بخت زمین(بھائی)، حماد(بھتیجا)، عزیز (بھتیجا) کے ناموں سے ہوئی ہے۔  سی سی ٹی وی ویڈیو میں مقتول کے بڑے بھائی بخت زمین اور اس کے بیٹوں کو اسماعیل پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، مقتول کو اس کے بڑے بھائی نے اپنے بیٹوں کے ساتھ ملکر قتل کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp