ورلڈ کپ 2023: پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کی تاریخ تبدیل ہونے کا امکان

بدھ 26 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈ کپ 2023 بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والا 15 اکتوبر کو پاک بھارت ٹاکرا ری شیڈول ہونے کا امکان ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق 15 اکتوبر کو ہندو برادری نوراتی تہوار مناتی ہے اور رسومات ادا کرتی ہے اس لیے ہائی پروفائل سیکیورٹی فراہم کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سیکیورٹی اداروں نے بھی احمد آباد کے میچ کی تاریخ بدلنے کا مشورہ دیا ہے، اگر تاریخ بدل دی جاتی ہے تو شائقین کو لاجسٹک چیلنجز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، کیونکہ کرکٹ شائقین نے 15 اکتوبر کے لحاظ سے پہلے ہی سفری انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک عہدیدار کا کہنا تھاکہ سیکیورٹی اداروں نے میچ ری شیڈول کرنے کا مشورہ دیا ہے لیکن ہم ابھی مختلف آپشنز پرغور کر رہے ہیں۔ جس پر ایک صحافی نے کہاکہ کیا میچ 14 اکتوبر کو ہو سکتا ہے تو عہدیدار نے کہاکہ پاکستان کا 12 اکتوبر کو بھی ایک میچ ہے، 14 اکتوبر کو پاکستان کا میچ کروانا ٹیم کے لیے مشکل ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا، پاکستان ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو حیدر آباد میں نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا، شیڈول کے مطابق 12 اکتوبر کو پاکستان کا سامنا سری لنکا سے ہوگا جبکہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ ٹاکرا 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے جس کا شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp