جارحانہ انداز اپنانا مہنگا پڑ گیا، بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان ہرمن پریت پر پابندی عائد

بدھ 26 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور پر 2 انٹرنیشنل میچز کی پابندی اور میچ کی 75 فیصد فیس ادا کرنے کا جرمانہ عائد کردیا،  ہرمن پریت نے بنگلادیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تھی۔

سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بننے والی بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کو انکا جارحانہ انداز لے ڈوبا اور پابندی کا باعث بنا، میچ کے دوران آؤٹ ہونے پربے جا غصے کا اظہار کرنا اور ایمپائرز پر طنز کرنا ہرمن پریت کے گلے پڑ گیا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور پر 2 میچز کی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ انکو اپنی میچ فیس کا 75 فیصد جرمانے کے طور پر ادا کرنا ہوگا۔

آئی سی سی کے مطابق ہرمن پریت کور نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں آؤٹ ہو جانے پرغصے کا اظہار کرتے ہوئے وکٹوں پر بلا دے مارا، ایمپائرز کے فیصلے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے انکو تنقید کا نشانہ بنایا اور پوسٹ میچ انٹرویو میں بھی امپائرنگ پر تنقید کرتی رہیں۔

آئی سی سی نے بتایا کہ بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 2 کی خلاف ورزی کی جس کی پاداش میں ان پر2 میچزکی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے انکی اس حرکت پر شائقین کرکٹ نے بھی غصے کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر جم کے تنقید کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ