شہباز شریف بھی کراچی میں لگی ’گھنٹی‘ کے معترف ہو گئے

بدھ 26 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچنے والے وزیراعظم شہباز شریف گورنر ہاؤس کے باہر لگی گھنٹی کے معترف ہو گئے۔

بدھ کو کراچی میں واقع گورنر ہاؤس پہنچنے پر شہباز شریف کو ’امید کی گھنٹی‘ دکھائی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ رات 8 سے صبح 8 بجے تک یہ گھنٹی بجا کر کوئی بھی اپنی شکایت درج کروا سکتا ہے۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ گھنٹی بجا کر درج کرائی جانے والی شکایات کے ازالے کے لیے متعلقہ شعبوں کے افسران موجود ہوتے ہیں جو فوری کارروائی کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے اس اقدام کی تعریف کی تو کہا کہ گورنر نے سرکاری رہائش گاہ کو عوامی و فلاحی کاموں کے لیے استعمال کر کے دکھایا ہے۔

شہباز شریف نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کے سلسلہ میں گورنر ہاؤس کراچی پہنچے تھے۔ اپنے ایک روزہ دورے کے دوران انہوں نے کراچی کے تاجروں سے بھی ملاقات کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp