کیا پاکستان میں ڈالر کی کمی پوری ہونے والی ہے؟

جمعرات 27 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں ڈالر کی دستیابی کے فروغ کے لیے اہم سرکلر جاری کردیا۔

اسٹیٹ بینک نے ملک بھر کی تمام ایکسچینج کمپنیز کو ملک میں نقد ڈالر لانے کی اجازت دیدی۔ اب ایکسچینج کمپنیز ڈالر کارگو سروس کے ذریعے نقد ڈالر امپورٹ کرسکیں گی۔

اسٹیٹ بنک کے مطابق اب ایکسچینج کمپنیز کرنسی ایکسپورٹ کی مد میں 50 فیصد نقد ڈالر منگواسکتی ہیں۔ اسٹیٹ بنک نے 31 دسمبر 2023 تک نقد ڈالر منگوانے کا پروانہ جاری کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ سرکلر کا عکس

ایکسچیبج کمپنیز ٹیلی گرافک ٹراسفر کے علاوہ شپمنٹ کے 50فیصد حصے کے مطابق نقد ڈالر منگوانے کی مجاز ہوں گی۔

پراچہ ایکسچینج کمپنی کے سی ای او ظفر پراچہ نے اس قدم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر امپورٹ کرنا انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے فرق کو کم کرے گا اور ڈالر کی قلت کو دور کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp