پاکستان نے کولمبو ٹیسٹ ایک اننگز اور 222 رنز سے جیت کر میزبان سری لنکن ٹیم کو سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکن ٹیم 188 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اس حوالے سے دلچسپ بات یہ ہے کہ 7 وکٹیں اسپنر نعمان علی نے حاصل کی ہیں جب کہ 3 وکٹیں نسیم شاہ نے حاصل کیں۔
اس جیت کے ساتھ قومی ٹیم نے کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کرلیے۔ اس سیریز کی فتح کے بعد قومی ٹیم سری لنکا میں سے زیادہ 5 مرتبہ سیریز جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے، اس سے پہلے یہ اعزاز آسٹریلیا کے پاس تھا جس نے 4 سیریز اپنے نام کی تھی۔
اس کے ساتھ ساتھ پاکستان وہ ٹیم بن چکی ہے جس نے کسی بھی ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو اس کے گھر میں سب سے بڑے مارجن سے شکست دی۔ اس سے قبل 1993 میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو ایک اننگ اور 208 رنز سے شکست دی تھی۔
𝐏𝐚𝐤𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧 𝐜𝐨𝐦𝐩𝐥𝐞𝐭𝐞 2️⃣-0️⃣ 𝐰𝐡𝐢𝐭𝐞𝐰𝐚𝐬𝐡 𝐨𝐯𝐞𝐫 𝐒𝐫𝐢 𝐋𝐚𝐧𝐤𝐚 🙌
Well played, boys 👏#SLvPAK pic.twitter.com/PdDIAy76Uy
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 27, 2023
اس کامیابی کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمیئن شپ کی رینکنگ پر قومی ٹیم اب پہلے نمبر پر آچکی ہے۔
اس تاریخی کامیابی پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین ذکا اشرف نے بھی قومی ٹیم کو مبارکباد دے۔ ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچ اور سیریز جیتنے پر پاکستانی ٹیم کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے اور یہ کامیابی کھلاڑیوں کی محنت اور ٹیم اسپرٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز شاندار طریقے سے کیا ہے۔
پی سی بی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ یہ جیت ٹیم کو ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لیے نیا ولولہ اور حوصلہ دے گی۔
2 میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز قومی کرکٹ ٹیم نے 576 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر اننگ ڈیکلیئر کی تھی اور میزبان ٹیم پر 410 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔
قومی ٹیم کی جانب سے بائیں ہاتھ سے اسپن کرنے والے نعمان علی نے سری لنکن بلے بازوں کو پورا دن پریشان کیے رکھا اور 7 وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کو یقینی فتح کی جانب گامزن کردیا۔
5️⃣ for @Ali17Noman! 👏
Noman picks up his fourth Test five-wicket haul in a tremendous spell of bowling ✨#SLvPAK pic.twitter.com/rdq8o1Hlrr
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 27, 2023
سری لنکا کی جانب سے تجربہ کار بلے باز اینجلو میتھیوز نے سب سے زیادہ 63 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔
اگر پاکستان کی بیٹنگ کی بات کی جائے تو پہلی اننگز میں اوپنر عبداللہ شفیق نمایاں رہے جنہوں نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی اور 201 رنز بناکر وہ آؤٹ ہوگئے۔ جبکہ آغا سلمان نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور 132 رنز بناکر ناقابلِ شکست رہے۔ ان دونوں کے علاوہ شان مسعود، سعود شکیل اور سرفراز احمد کی جگہ ٹیم کا حصہ بننے والے محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔