شوگر کو بغیر ادویات کیسے کنٹرول کیا جا سکتا ہے؟

جمعرات 27 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شوگر کو  بغیر ادویات کیسے کنٹرول کیا جا سکتا ہے؟ بھارتی ڈاکٹر نے ذیا بیطس کو کنٹرول کرنے کے سات قدرتی طریقے بتا دیے۔

اگرچہ  ادویات شوگر کو کنڑول کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں لیکن اگر ذیابیطس پر  قدرتی طریقوں سے قابو پا لیا جائے تو اس سے بہترین کیا ہو سکتا ہے۔ اس حوالے سے نئی دہلی میں مقیم بھارتی سینئر معالج ڈاکٹر پنڈت نے شوگر کو ادویات کے بغیر کنٹرول کرنے کے 7 طریقے بتائے ہیں جو درج ذیل ہیں:

شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے صحت مند غذا کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے کھانوں کا استعمال یقینی بنائیں جن میں چینی  کی مقدار کم اور کاربو ہائیڈریٹ قلیل مقدار میں ہوں۔

جسمانی ورزش کو شوگر کو کنٹرول کرنے میں معاون قرار دیا گیا۔ ڈاکٹر پنڈت نے کہا جسمانی ورزش شوگر کو کنٹرول کرنے، انسولین سے دور رہنے کے لیے اور وزن کو مطلوبہ حد میں رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ کم از کم 150 منٹ کی ایروبک ورزش، تیز چہل قدمی، تیراکی، سائیکل چلانا یہ سب پٹھوں کو مضبوط کرنے اور مجموعی فٹنس کو بہتر بنانے کی بہترین مشقیں ہیں۔

اگر آپ کا وزن زیادہ ہے یا موٹاپا ہے تو اسے قدرے کم کرنے سے انسولین کی حساسیت اور بلڈ شوگر کے کنٹرول میں نمایاں بہتری آسکتی ہے۔

ڈاکٹر پنڈت نے ہدایت کی کہ متوازن غذا اور باقاعدہ جسمانی سرگرمی کے ذریعے وزن کنٹرول کرنے کے لیے کام کریں۔

کاربوہائیڈریٹس کا بلڈ شوگر کی سطح پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔ ذیابیطس کے کنٹرول کے لیے کاربوہائیڈریٹس کی مقدار کو سمجھنا اور اس کو کنٹرول میں رکھنا بہت ضروری ہے۔ اس مقصد کے لیے سبزیاں نمایاں کردار ادا کر سکتی ہیں۔

ڈاکٹر پنڈت کے مطابق ٹینشن خون میں شوگر کی سطح کو متاثر کر سکتی ہے، ذہنی دباؤ اور سٹریس کو کنٹرول کر کے ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے، اس مقصد کے لیے گہری سانسیں لینے کی مشقیں انتہائی مفید ہیں۔

ذیا بیطس کو کنٹرول کرنے کے لیے مناسب ہائیڈریشن بھی ضروری ہے۔ مناسب مقدار میں پانی پینے سے شوگرکی کمی کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔ روزانہ کم از کم 8 کپ پانی پینے کی عادت اپنائیں۔

ذیابیطس کے مریض کو شوگر کی سطح کو باقاعدگی سے مانیٹر کرنا بہت ضروری ہے۔ اس سے آپ کو یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ آپ کے طرز زندگی کے انتخاب اور غذائی عادات آپ کے بلڈ شوگر کو کیسے متاثر کرتی ہیں

ڈاکٹر پنڈت نے کہا کہ بہتر طرز زندگی  کیلیے یہ سات طریقے خود پر نافذ کریں ان کے استعمال سے آپ شوگر پر بغیر دوائیوں کے کنڑول پا سکتے ہیں اور ہمیشہ کیلیے دوائیوں سے چھٹکارا پا سکتے ہیں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سائنسدانوں کو 10 ہزار سالہ قدیم ‘چیونگم’ کا سراغ مل گیا، اسے چبانے والا کون تھا؟

فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا