عاشورہ کے دوران اسلام آباد کے کن کن علاقوں میں کب کب موبائل فون سروس معطل رہے گی ؟

جمعرات 27 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عاشورہ جلوسوں کے اوقات کے دوران اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مختلف اوقات میں موبائل سروس بند رہے گی۔

وزرات داخلہ نے پی ٹی اے کی سفارش پر موبائل فون سروس کی بندش کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق 8 محرم تا 11 محرم مختلف علاقوں فون سروس معطل رہے گی۔

 

 

فون سروس کن علاقوں میں معطل رہے گی؟

9 محرم الحرام

)1( سیکٹر جی 6 اور جی 7

دن کے 1 بجے سے رات 10 بجے تک

)2( سیکٹر آئی 8 اور ملحقہ علاقے

شام 6 بجے سے اگلی صبح 6 بجے تک

11 محرم الحرام

)1( شاہ اللہ دتا اور ملحقہ آبادیاں

دن کے 2 بجے سے شام کے 7 بجے تک

)2( بری امام

دن کے 12 بجے سے شام کے 7 بجے تک

واضح رہے کہ نوٹیفیکیشن کے مطابق 8 محرم الحرام کو مندرجہ ذیل علاقوں میں فون سروس معطل رہی۔

)1( سیکٹر جی 8، جی 9 اور جی 10

دن کے 12 بارہ بجے سے شام 7 بجے تک

)1( سیکٹر جی 6 اور جی 7

شام 6 بجے سے رات 11 بجکر 59 منٹ تک

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp