بلوچستان ہائیکورٹ، وزیراعلیٰ عبدالقدوس و دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

جمعرات 27 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو اور دیگر کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر ہو گئی ہے۔

بلوچستان ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔

عدالت کی جانب سے جاری تحریری حکمنامے کے مطابق درخواست پر سماعت 31 جولائی کو ہوگی۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان اور جسٹس گل حسن ترین نے درخواست پر سماعت کی اور فریقین کو نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے ریکروٹمنٹ کمیٹی محکمہ محنت و افرادی قوت کو بھرتیوں کا عمل روکنے کا بھی حکم بھی دے دیا۔

درخواست محکمہ محنت و افرادی قوت میں بھرتیوں کے خلاف درخواست گزار واحد بخش کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت کے حکم کے باوجود محکمہ محنت و افرادی قوت میں بھرتیوں کے لیے اشتہار شائع کیا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت کا وقت ختم ہونے والا ہے، بھرتیاں صرف سیاسی فائدے کے لیے کی جارہی ہیں۔ درخواست گزار کی جانب سے جہانداد کاکڑ ایڈووکیٹ نے پیروی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp