ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم کو کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا۔
ملزم عبدالرزاق پنجاب پولیس کو سنگین جرم میں مطلوب تھا، جسے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ متحدہ عرب امارات سے کراچی پہنچا۔
مزید پڑھیں
فلائٹ نمبر G9548 سے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے والے ملزم عبدالرزاق کا نام اسٹاپ لسٹ میں ایکٹیو تھا۔
قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کے خلاف تھانہ مٹرو، وہاڑی میں مقدمہ درج ہے۔ملزم کو گرفتار کرکے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن علی مراد کی جانب سے امیگریشن ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔