اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)نے 31 جولائی کو رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل (سی ایف ایم) کا ایک غیر معمولی ورچوئل اجلاس منعقد کرے گا، جس میں سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کے نسخوں کی بے حرمتی اور جلانے کے بار بار ہونے والے واقعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
یہ اجلاس سعودی عرب اور جمہوریہ عراق کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔ او آئی سی کے وزراءِ خارجہ کا یہ ہنگامی اجلاس رواں سال 02 جولائی کو جدہ میں او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک غیر معمولی اجلاس کے بعد او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے جاری کردہ حتمی بیان کے جواب میں بلایا گیا ہے۔
بیان میں سویڈن میں قرآن پاک کے نسخے کو نذرآتش کرنے پر توجہ دلائی گئی اور ضرورت پڑنے پر اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا۔