بابوسر ٹاپ: سیاحوں کی وین کھائی میں جاگری، 8 افراد جاں بحق، 9 زخمی

جمعہ 28 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان کے علاقے بابو سر ٹاپ کے قریب مسافر وین گہری کھائی میں گرنے اور اُس میں آگ لگنے سے 8 مسافر جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے ہیں، جب کہ اس المناک حادثے میں ایک مسافر خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔

ریسکیو 1122 گلگت بلتستان نے حادثے کی تصدیق کر دی ہے۔ ضلع دیامر کے ریسکیو انچارج طاہر شاہ نے وی نیوز کو بتایا کہ حادثہ آج (جمعہ ) سہ پہر 3 بجے کے قریب بابوسر ٹاپ سے گیٹی داس کی طرف تقریباً 02 کلومیٹر کے فاصلے پر گلگت سے جانے والی ہائی روف حادثے کا شکار ہو گئی۔

ریسکیو انچارج نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق وین میں کل 18 افراد سوار تھے، حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ جس کے نتیجے میں مسافر وین گہری کھائی میں گرنے اور اُس میں آگ لگنے سے 8 مسافر جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے ہیں، جب کہ اس المناک حادثے میں ایک مسافر خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔

ریسکیو انچارج طاہر شاہ کے مطابق واقعہ دور افتادہ علاقے میان پیش آیا ہے جہاں موبائل سگنل بھی نہیں ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

طاہر شاہ نے بتایا ابھی تک 9 زخمیوں اور ایک لاش کو چلاس کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ کچھ زخمیوں کو فوری طور خیبر پختونخوا منتقل کیا ہے۔ بتایا کہ حادثے میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں تاہم کتنی ہلاکتیں ہوئی ہیں اس بارے میںابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp