محرم الحرام میں حفاظتی اقدامات : سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل

جمعہ 28 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں محرم الحرام انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ 9ویں اور 10ویں (عاشورہ) محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے پر امن انعقاد  اور کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیےگئے ہیں۔

ملک بھر میں محرم الحرام کی مجالس اور جلوس کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پاک فوج، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر سیکیورٹی کیمروں سے 24 گھنٹے نگرانی کی جارہی ہے۔

ملک بھر میں محرم الحرام کی مجالس و جلوس کو مانیٹر کرنے کے لیے سینٹرل کنٹرول روم بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی صورتحال سے نبرد آزما ہوا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp