پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں شمولیت پر تحریک انصاف کے 25 اراکین فارغ

ہفتہ 29 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف نے اپنے ان منحرف اراکین صوبائی اور قومی اسمبلی کی بنیادی رکنیت  ختم کردی ہے، جنہوں نے حال ہی میں سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں تشکیل کردہ پی ٹی آئی پارلیمینٹرینز میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سمیت مجموعی طور 25 اراکین کی پارٹی رکنیت کی منسوخی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔

جنرل سیکریٹری تحریک انصاف عمر ایوب کے دستخط کے ساتھ تمام 25 اراکین کو بھیجے گئے خط میں انہیں پارٹی کی بنیادی رکنیت کے خاتمے کی اطلاع دی گئی ہے۔ منحرف اراکین ظہور شاکر، ولسن وزیر، ضیاء اللہ بنگش، اور شاہ فیصل کی رکینت ختم کردی گئی ہے۔

تحریک انصاف کے سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی بھی پارٹی رکنیت ختم کرتے ہوئے انہیں پارٹی پوزیشن اور نام استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح رکن قومی اسمبلی شوکت علی، شیر اکبر، سید غازی، غزن جمال بھی پارٹی سے فارغ کردیے گئے ہیں۔

سید اقبال میاں، اشتیاق ارمڑ، صالح محمد، ندیم خیال اور مفتی عبیداللہ کی بھی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔ آغاز اکرام اللہ، احمد حسین شاہ، احتشام جاوید اختر  اور ابراہیم خٹک بھی پارٹی سے فارغ  کردیے گئے ہیں۔

محب اللہ خان، محمد دیدار، اقبال وزیر اور محمد یعقوب سمیت شفیق آفریدی، احمد حسین شاہ، شیر اختر، شاہ فیصل کی رکنیت بھی ختم کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

جی 20 سربراہان اجلاس: امریکی بائیکاٹ کے باوجود متفقہ اعلامیے کا مسودہ تیار

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت