بلوچستان: 7 روزہ انسداد پولیو مہم یکم اگست سے شروع ہوگی

اتوار 30 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں 5 سال سے کم عمر کے قریباً 26 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم یکم اگست سے شروع ہو گی۔

صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر سید زاہد شاہ نے بتایا کہ 7 روزہ مہم کے لیے ہیلتھ ورکرز کی 11 ہزار 539 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ کوشش ہے کہ 2023 میں بلوچستان سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کی مہم کامیابی سے ہمکنار ہو۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پولیو وائرس کی موجودگی بلوچستان کے لیے ایک چیلنج ہے، خاص طور پر چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین کے اضلاع میں جو افغانستان کی سرحد سے متصل ہیں۔ صوبائی حکومت شراکت دار اداروں کے تعاون سے وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

انسدادِ پولیو مہم کے دوران متعلقہ حکام کی جانب سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، مؤثر انسداد پولیو مہم کے ذریعے صوبے میں وائرس پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔ پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا اور جن علاقوں میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے وہاں اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان ایسے ممالک ہیں جہاں پولیو وائرس اب بھی وبائی مرض کی صورت میں موجود ہے۔ ملک میں رواں برس کا پہلا پولیو وائرس کیس مارچ میں رپورٹ ہوا تھا جب خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں ایک 3 سالہ بچہ پولیو کا شکار ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان