وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ عمران خان نے اپنی حکومت میں بدترین غفلت کا مظاہرہ کیا اور نواز شریف کی جانب سے عوامی بہبود کے لیے دیے گئے تمام منصوبوں کو پس پشت ڈالا، جس کی وجہ سے تمام منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے اور انکی لاگت میں اضافہ ہوا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج گورنر ہاؤس میں عوامی بہبود کے بڑے اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
شہباز شریف کی جانب سے جن منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ان میں لاہور میڈیکل سٹی، لاہور رنگ روڈ اور میٹرو بس کی توسیع، 1263 میگا واٹ کا پنجاب تھرمل پاور پلانٹ جھنگ کا منصوبہ، نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام، پاپولیشن ویلفئر پروگرام شامل ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ محرم میں امن و امان کی صورت حال کو قائم رکھنے پر گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت تمام صوبوں کی حکومتوں اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کو صحیح معنوں میں قائد اور اقبال کا پاکستان بنانا ہے اور مل کر پاکستان کی ترقی کے لیے اقدامات کرنے ہیں۔