اگست میں زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے، وزیرخزانہ

اتوار 30 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ ملکی معیشت استحکام کی طرف گامزن ہے اور آہستہ آہستہ بہتری کی طرف جا رہی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچنے والے ہیں جبکہ اگلے ہفتے میں یہ ذخائر15 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہوتا تو ہمارے پاس اسکا متبادل راستہ موجود تھا، لیکن آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو چکا ہے۔ امید ہے کہ ورلڈ بینک سے ستمبر میں 450 ارب روپے پاکستان کو مل جائیں گے۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ ہم نے تمام ادائیگیاں وقت پر کی ہیں، اس کے بعد بھی تمام عالمی ذمہ داریوں کو بخوبی پورا کریں گے اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو بروقت مکمل کریں گے۔

وزیر خزانہ کے مطابق انکے عہدہ سنبھالنے کے بعد ملکی معیشت کے لیے 10 سے 11 ماہ بہت چیلنجنگ تھے، ملک کے ڈیلفالٹ ہونے سے متعلق پیش گوئیاں کی گئیں اور الحمد اللہ ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا۔

’دنیا چاہتی تھی کہ ہم ڈیفالٹ ہوں اور سب تماشا دیکھیں۔‘

انہوں نےکہاکہ سابق حکومت کے وزیر ہوا بازی کے بیان کی وجہ سے پی آئی اے بحران کا شکار رہا جس کی وجہ سے 71 ارب روپے سالانہ پی آئی اے کا نقصان ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp