چین کے نائب وزیراعظم 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، ایئرپورٹ پر وفاقی وزرا رانااللہ اور احسن اقبال نے مہمان کا استقبال کیا ہے۔
چین کے نائب وزیراعظم ہی لائفینگ اپنے دورے کے دوران پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ اور سی پیک کی 10 ویں سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوں گے۔
چین کے نائب وزیراعظم کی آمد کے موقع پر دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد (آئی جی) کے حکم پر پولیس کے انسداد دہشتگردی یونٹ نے گرینڈ سرچ آپریشن کیا۔
پولیس کے انسداد دہشتگردی یونٹ نے ترنول، سنگجانی اور اس سے ملحقہ علاقوں کی کچی بستیوں میں آپریشن کے دوران 63 مشکوک افراد کو حراست میں لیا اور ان کو تھانوں میں منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے اس کارروائی کے دوران دستاویزات نہ ہونے پر 10 افراد سے موٹرسائیکل بھی قبضے میں لے لیے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے چینی نائب وزیراعظم کی آمد کے موقع پر 31 جولائی اور یکم اگست کو اسلام آباد میں عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔