گلگت بلتستان کی چیری چین برآمد کرنے کی منظوری

ہفتہ 29 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن (جی اے سی سی) نے چین کو چیری برآمد کرنے کے لیے گلگت بلتستان سے مزید 60 باغات کی منظوری دے دی ہے۔

چیری کی کاشت ایک نمایاں صنعت

بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے کہا کہ چینی کسٹمز کے ذریعے پاکستانی چیری کے باغات کی منظوری گلگت بلتستان کے زرعی شعبے کے لیے نمایاں صلاحیت رکھتی ہے جہاں چیری کی کاشت ایک نمایاں صنعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی کسٹمز کی طرف سے توثیق اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پاکستان سے چیری چین کو برآمد کرنے کے لیے مطلوبہ معیارات اور ضوابط پر پورا اترتی ہے، اس سے نہ صرف تجارت کی نئی راہیں کھلتی ہیں بلکہ ایک وسیع بین الاقوامی منڈی میں پاکستانی چیری کے معیار اور ذائقے کی بھی نمائش ہوتی ہے۔

 

دو طرفہ تعلقات  مضبوط ہوں گے

ہاشوان گروپ کے سی ای او ارمان شاہ اور ارمان شاہ فارم جو چینی کسٹمز کی طرف سے منظور شدہ سب سے بڑا فارم ہے،نے چائنا اکنامک نیٹ (سی ای این) کو بتایا کہ چین اور پاکستان کے درمیان زرعی برآمدات بالخصوص گلگت بلتستان سے چیری کی برآمدات کو فروغ دینے میں تعاون باہمی فوائد کو اجاگر کرتا ہے۔اس سے نہ صرف اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گابلکہ دو طرفہ تعلقات بھی مضبوط ہوں گے۔

ارمان شاہ کے مطابق جی بی چیری پہلے ہی دوسرے ممالک کو ایکسپورٹ کی جا چکی ہے جس کی بڑی مارکیٹ مشرق وسطیٰ ہے۔ گلگت بلتستان ہر موسم میں 4,000 ٹن سے زیادہ معیاری چیری پیدا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی کسٹمز کے ذریعے پاکستانی چیری کے باغات کی منظوری تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی طرف ایک قدم ہے اور یہ گلگت بلتستان سے پیدا ہونے والی پیداوار کے معیار کا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ 15 کولڈ اسٹوریج اور پیکنگ کی سہولیات بھی چینی کسٹم سے منظور شدہ ہیں ،جو چین کو چیری برآمد کر سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

پیٹرول معمولی سستا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 60 ہزار سے زائد بچے یتیم ہوئے، فلسطینی وزارت صحت کا انکشاف

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی