پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جائے گی یا نہیں؟ فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع

پیر 31 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت میں رواں سال اکتوبر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی یا نہیں، اس سے متعلق فیصلہ کرنے کے لیے وفاقی حکومت کی ہائی پروفائل کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے متوقع ہے جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جائے گی یا نہیں۔

وفاقی حکومت اگر یہ اجلاس نہیں بلاتی تو پاکستان کی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ نگران حکومت کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے حکومت کو خط لکھا تھا، جس کے جواب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہائی پروفائل کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ تین ہفتے گزرجانے کے بعد بھی کمیٹی کا اجلاس نہیں ہوسکا۔

 ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی ہائی پروفائل کمیٹی کا پہلا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا، جس میں پی سی بی مینجمنٹ کے سربراہ ذکاء اشرف بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے معاملات پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔ ہائی پرفائل کمیٹی کی بیھٹک میں قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے فیصلے کا قوی امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp