ہیلی کاپٹر کا استعمال: عمران خان سے ریکوری کے لیے الیکشن کمیشن کا نیب کو خط

ہفتہ 11 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹرز استعمال کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے ریکوری کے لیے الیکشن کمیشن نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو خط لکھ دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اور دیگر غیر متعلقہ افراد کو فورم سے نادہندہ قرار دیتے ہوئے ان کی فہرست الیکشن کمیشن کو فراہم کی جائے۔ قانون کے مطابق مزید کارروائی کے لیے نادہندگان کی فہرست ریٹرنگ افسران کو بھیجی جائے گی۔

نیب دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کے دو سرکاری ہیلی کاپٹرز میں 1800 غیر قانونی سفر کیے گئے۔ سیاست دانوں نے 588، سرکاری اہلکاروں نے 577 بار ہیلی کاپٹرز کو استعمال کیا۔

الیکشن کمیشن کے لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والے غیر مجاز افراد کے خلاف 19 کروڑ 83 لاکھ روپے اور سیاست دانوں کے ذمہ 9 کروڑ 68 لاکھ روپے سے زائد بقایاجات ہیں جبکہ سرکاری اہلکاروں پر 5 کروڑ 8 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم واجب الادا ہے۔ دیگر افراد کے ذمہ 5 کروڑ روپے سے زائد بقایاجات ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp