نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت جاری

پیر 31 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق کے لیے اپوزیشن جماعتوں کا مشاوراتی عمل جاری ہے، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نگران وزیر اعظم کے نام پر مشاورت کے لیے بدھ کو اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق کے لیے اپوزیشن ارکان سے مشاورت کا اگلا دور بدھ کو ہوگا، راجا ریاض کی سربراہی میں اپوزیشن ارکان قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا جس میں نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی، اس سے قبل اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نگران وزیراعظم کے نام کے حوالے سے مشاورت کا ایک دور کر چکے ہیں۔

اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے نام پر غور کے لیے اپنے اپوزیشن ارکان کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے ارکان سے بھی مشاورت کی جائے گی۔‘

راجہ ریاض نے کہا کہ مشاورت کے بعد بحیثیت اپوزیشن لیڈر وہ نگران وزیراعظم کے لیے 3 نام تجویز کریں گے، کوشش ہوگی کہ تجویز کردہ ناموں میں ماہر معیشت، سیاستدان اورٹیکنو کریٹ شامل ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp