وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ سی پیک منصوبے کا 10 سال پہلے سنگ بنیاد رکھا گیا تھا، جس کے تحت 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ اس کو جلد از جلد مکمل کر لیا جائے۔
پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور چین کے نائب صدر ہی لیفینگ شریک ہوئے۔
وزیر اعظم نے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چین کے ساتھ اہم دستاویزات پر دستخط ہوئے ہیں جن سے معاشی تعاون میں اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
شہباز شریف نے کہاکہ آج کے دن دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، چین کی پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ چین اور پاکستان کی لازوال دوستی جاری رہے گی، سی پیک منصوبے کا 10 سال پہلے سنگ بنیاد رکھا گیا، سی پیک کے توسط سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رشتہ مضبوط ہوا۔
انکا کہنا تھاکہ 10 سال پہلے سی پیک منصوبے پر دستخط ہوئے، جس کے بعد ابھی تک 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ ہم پاکستان اور چین کے ساتھ اس تعاون کو مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں اور جلد از جلد سی پیک منصوبے کو مکمل کرکے نئے منصوبوں کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں۔