کرکٹ کی دنیا میں چاچو کے نام سے شہرت پانے والے قومی بیٹرافتخار احمد ان دنوں گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا 2023 کھیل رہے ہیں جس میں وہ سرے جیگوارز کی قیادت کررہے ہیں۔
گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا 2023 میں افتخار احمد نے روانی سے اردو میں بات کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔
Confident Iftikhar as he speaks in Urdu during toss at Global T20 League in Canada. Pakistan’s middle order sensation is the Captain of Surrey Jaguars.#GT20 #GT20Canada #SurreyJaguars #Surrey #Jaguars #Iftikhar #IftikharAhmed #Iftimania #Ifti #Pakistan #CricketTwitter #Canada pic.twitter.com/QN2LEQs374
— The Headline (@theheadlinepk) July 29, 2023
گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا میں میچ سے قبل ٹاس کے دوران کمنٹیٹر کی انگریزی میں پوچھی گئی بات کا جواب دیتے ہوئے جب افتخار احمد نے روانی سے اردو میں جواب دیا تو کمنٹیٹر سمیت سب کو حیران کر دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کا اردو بولنے والا کلپ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
افتخار احمد کی اردو پر سوشل میڈیا صارفین دلچسب تبصرے کر رہے ہیں۔
شہریار اعجاز نامی ٹوئٹر صارف نے افتخار احمد کا کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ افتی مینیا اردو کو فروغ دے کر دنیا کو بدل رہا ہے۔
https://twitter.com/SharyOfficial/status/1685208140306956288?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1685208140306956288%7Ctwgr%5Ef161bf17aa7e3e553569554d925c24b46a78daa5%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Fsports%2F2023%2F07%2F120479%2F
خرم نامی ٹوئٹر صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ افتخار احمد ہماری قومی زبان کو صحیح معنوں میں پروموٹ کرنے والے ہیرو ہیں۔
A true promoter of our national language 💕♥️
— Khurram Rana🇵🇰 (@56babaristic) July 29, 2023
واسع نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ ایسے ہی ہونا چاہیے، اردو ہماری قومی زبان ہے ہمیں اس پر فخر ہونا چاہیے۔
THIS IS HOW IT SHOULD BE, Urdu is our national language, we should be proud of it
— wasay (@_wxsay7) July 29, 2023
اس سے پہلے افتخار احمد چاچا بلائے جانے پر اس وقت خبروں کی زینت بنے جب بابر اعظم نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ افتخار احمد چاچا بلائے جانے پر ناراض ہوتے ہیں۔ تاہم بعد میں نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے افتخار احمد نے کہا تھا کہ پہلے چاچو چاچو کے نعرے پر برا لگتا تھا لیکن اب مزہ آتا ہے، جس طرح کراؤڈ میرے لیے شور مچاتا ہے، خوشی ہوتی ہے، چاچو کہنا کوئی بری بات تھوڑی ہے، میں اس کو انجوائے کرتا ہوں۔