آرمی چیف سے چینی نائب وزیراعظم کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

پیر 31 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر سے چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالار اور چینی نائب وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں سی پیک کے 10 برس، کنونشن سینٹر میں پُروقار تقریب، پاکستان اور چین منصوبے کی تکمیل کے لیے پُرعزم

واضح رہے کہ چین کے نائب وزیراعظم اس وقت پاکستان کے دورے پر ہیں، حکومت پاکستان کی جانب سے سی پیک کی دسویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی دعوت پرہی لی فینگ نے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔

اسلام آباد کنونشن میں سینٹر میں سی پیک کی دسویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی نائب وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک دونوں ملکوں کے درمیان ایک اہم منصوبہ ہے، اس منصوبے سے خطے میں سماجی ترقی کا دور شروع ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے نئے دور کا آغاز ہے، سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا حصہ ہے۔

نائب چینی وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری ہے، سی پیک کے تحت اربن ریلوے، فائبر آپٹک سمیت دیگر منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا گیا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور چینی نائب وزیراعظم نے پاکستان کی سماجی، معاشی اور اقتصادی ترقی اور دونوں ممالک کے عوام کی ترقی اور خوشحالی میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے کردار کو اہم قرار دیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے نے ترقیاتی منصوبہ بندی کی بنیادی رکاوٹوں کو دور کر کے اور بجلی کی کمی کو ختم کر کے پاکستان کے معاشی منظر نامے کو تبدیل کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

نواز شریف کا داتا دربار کا دورہ، مزار پر پھول چڑھائے، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

این ایچ اے کا قومی شاہراہوں کے اطراف تجارتی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘