ترکیہ اور شام میں زلزلے کی تباہ کاریاں، اموات 28 ہزار سے بڑھ گئیں

اتوار 12 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق ترکیہ اور شام میں زلزلے کی تباہ کاریاں، اموات کی تعداد 28 ہزار سےبڑھ گئی ہے۔

ترکیہ کے نائب صدر فواد اوکتائے نے پریس کانفرس میں بتایا کہ ترکیہ میں زلزلے کے بعد ہلاکتیں جاری ہیں جن کی تعداد 24 ہزار 617 تک پہنچ گئی ہے۔

شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کے دستیاب اعدادوشمار 3 ہزار 574 تک پہنچ گئے ہیں۔

ترکیہ کے 10 شہروں میں شدید سردی کے سبب امدادی کارروائیوں میں رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد آفٹر شاکس نے متاثرین کی زندگی مزید اجیرن کر رکھی ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کے مطابق 90 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا جبکہ انہوں نے ساحلی شہر سکندریہ میں سمندری پانی داخل ہونے کے بعد شہریوں کا محفوظ انخلا یقینی بنانے کی ہدایت بھی  کی ہے۔

دوسری جانب شام کے سرکاری میڈیا کاکہنا ہے کہ حکومت نے اپنے کنٹرول سے باہر متاثرہ علاقوں میں انسانی ہمدردی کے تحت امدادی اشیا بھجوانے کی اجازت دے دی ہے جبکہ ترکیہ کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ شام کے باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں دو نئے راستے کھولنے کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp