اسکروٹنی کے ذریعے پی ٹی آئی کا کچرا صاف کردیا، حلیم عادل شیخ

منگل 1 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے اسکروٹنی کے ذریعے کچرا صاف کردیا گیا ہے۔

وی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 9 مئی کی بینفیشریز 14 جماعتیں ہیں۔

اسکروٹنی مکمل کرکے پارٹی سے لوگوں کو نکالا گیا

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اسکروٹنی ہوچکی ہے۔ جنہوں نے پارٹی کی ہدایت پر عمل نہیں کیا انہیں نکال دیا گیا ہے کیونکہ جب بشمول خواتین دیگر افراد حافظ نعیم الرحمن کو ووٹ دینے جاسکتے تھے تو وہ کیوں ووٹ ڈالنے کیوں نہیں گئے۔ پارٹی یہ تمام چیزیں دیکھ رہی تھی، جو نہیں آئے انہوں نے ڈیل کی اور پیسے لے کر پارٹی کو نقصان پہنچایا۔ پارٹی کے شوکاز کا جواب بھی ایک ساتھ بیٹھ کر ایک ہی طرح کا دیا گیا۔ ایک خاتون کی ڈیلیوری تھی، ان کو ہم نے چھوڑ دیا تھا لیکن افسوس کہ وہ پھر جا کر انہی کے ساتھ بیٹھ گئیں. 12 رکنی اسکروٹنی ٹیم تھی یہ لوگ مطمئن نہیں کر پائے۔

پی ٹی آئی سے کچرا نکل چکا ہے

انشاءاللہ پی ٹی آئی مزید مستحکم ہو کر سامنے آئے گی۔ جیسے ہی چیئرمین کہیں گے اور الیکشن قریب آئیں گے تو یہ آپ دیکھیں گے۔ پی ٹی آئی کو جو زنگ لگا تھا اور جو کچرا جمع تھا، وہ اب ختم ہوچکا ہے۔ پارٹی اس سے مستحکم ہو گئی ہے۔ پارٹی کے ساتھ بہت لوگ کھڑے ہیں، جو مفاد پرست تھے کسی ایجنڈے پر آئے ہوئے تھے وہ چلے گئے۔ اللہ انہیں غارت کرے۔ جب بھی الیکشن ہوگا، تاریخی ہوگا۔ ہمارا نعرہ ہے جو گھر سے نکلیں، ٹفن کیریئر ساتھ لے کر نکلیں اور رزلٹ لے کر آئیں۔

فوج سے دوریاں ختم ہوجائیں گی

عمران خان سیلف لیس محب وطن پاکستانی ہے جو کہتا ہے پاکستان کا مطلب کیا لاالہ اللہ ہے۔ وہ حقیقی آزادی جو رہ گئی تھی اس کے لیے جدودجہد کررہا ہے۔ یہ وہ شخص ہے جس کے سارے اثاثے ملک میں ہیں باہر کچھ نہیں، جو صادق و امین ہے اور دین کے قریب ہے، اس نے ناموس رسالت کے لیے جنگ لڑی ہے۔ اور ہماری فوج کے لیے بہتر ہے۔ پی ڈی ایم نے جو فوج اور پی ٹی آئی کے درمیان دوریاں پیدا کیں، وہ ختم ہو سکتی ہیں۔

ایسی آزمائش نہ آئے کہ پارٹی چھوڑنا پڑے

اللہ کا کرم ہے کہ ہمیں وہ آزمائش نہیں دی جو ہماری برداشت سے زیادہ ہو۔ دعا ہے کہ ہمارے اوپر ایسا وقت نہ آئے کہ لوگ کہیں کہ برے وقت میں ہم نے اپنی پارٹی چھوڑ دی ہے۔

9 مئی کے واقعات کی بینفیشریز 14 جماعتیں

ہمارا چئیرمین کہتا ہے کہ ہم بات کرنا چاہتے ہیں، ہم اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کو تیار ہیں۔ خان صاحب نے کہا ہے کہ فوج ہم سے زیادہ ضروری ہے۔ ہم کہتے ہیں 8 مئی میں ملوث اصل ملزمان کو ٹانگ دیں، ہماری ایسی کوئی تاریخ نہیں کہ ہم دہشت گردی کریں۔

9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، یہ اختلافات پی ڈی ایم نے پیدا کیے ہیں وہ اس کے بینیفشریز ہیں، انہوں نے اس کے مزے لوٹے ہیں۔ اب قوم کو بھی سمجھ آچکی ہے اور اداروں کو بھی سمجھ آجائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp