پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں 0.9 پیسے سستا ہوگیا ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 54 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر 286 روپے 64 پیسے رہی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 76.63 روپے، اماراتی درہم 78.28 روپے، قطری ریال 78.90 روپے، کویتی دینار935.21 روپے اور بحرینی دینار 762.82 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 190 روپے 69 پیسے، کینیڈین ڈالر 216 روپے 81 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 368 روپے 22 پیسے ریکارڈ کی گئی