افغانستان اپنی سرزمین کو دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے، بلاول بھٹو

منگل 1 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے حوالے سے ہماری پالیسی واضح ہے، ہم نے افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگردی کو روکا جائے کیوں کہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔

وزارت خارجہ میں ڈیجیٹلائزڈ نظام اور سولرائزیشن پروگرام کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان اپنی سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف استعمال ہونے سے روکے، ہم دہشتگردی کو روکنے کے لیے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میرا منشور تھا کہ وزارت خارجہ کو بہتر بنایا جائے، بیرون ملک مشنز اور وزارت خارجہ کے درمیان رابطہ قائم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ میں مجموعی طور پر 51 منصوبوں پر کام کیا گیا۔ وزارت خارجہ میں 19 منصوبے تکمیل کو پہنچے جبکہ 25 منصوبوں پر کام جاری ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ شمسی توانائی کے منصوبے کے لیے چین کے تعاون کے شکرگزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے وزارت خارجہ کی نئی ویب سائٹ بھی ڈویلپ کی ہے، ویب سائٹ پر تمام معلومات فراہم کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp