قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت کا معاملہ، خصوصی کمیٹی کا اجلاس 3 اگست کو طلب

منگل 1 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت کے معاملے پر قائم کی گئی کمیٹی کا اہم اجلاس 3 اگست کو طلب کر لیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں قائم کمیٹی بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

کمیٹی میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ، اعظم نذیر تارڑ، احسان مزاری، مریم اورنگزیب سمیت دیگر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 8 جولائی کو قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرنے کے لیے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی۔

کمیٹی بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ سے متعلق تمام امور پر سفارشارت مرتب کرے گی، کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کیا جاٸے گا، حتمی سفارشات منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھجوائی جائیں گی۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت حکومتی اجازت سے مشروط کر رکھی ہے۔ کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہوگا جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp