ٹانک تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا

اتوار 12 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے  ٹانک تھانے پر  دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا پولیس نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ ٹانک تھانے پر  دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا گیا ہے، آمنے سامنے 15 منٹ فائرنگ کے بعد دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر بھاگ گئے، دہشتگردوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 بیان کے مطابق  ٹانک میں واقع تھانے پر گذشتہ روز  دہشت گردوں نے بھاری اسلحے کے ساتھ حملہ کر دیا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بھرپور مقابلہ کیا جس کے باعث دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات نے پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا  اور پوری ٹیم کی تعریف کی۔

انسپیکٹر جنرل اختر حیات کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ کے لیے 50000روپے انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی 31 دسمبر سے پہلے دورہ پاکستان کی تیاریاں

فلسطین سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح، غزہ امن منصوبے پر سیاست نہ کی جائے، اسحاق ڈار

قومی اسمبلی اجلاس سے پاکستان پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، پنجاب حکومت کے رویے پر تحفظات

آزاد کشمیر حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی

امریکا کی کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ