گزشتہ حکومت نے جو ادارے نیلام کرنے تھے ہم نے انکو پیروں پر کھڑا کر دیا ہے، مریم اورنگزیب

بدھ 2 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے اپنے 4 سالوں میں جن اداروں کو نیلام کرنے کے منصوبے بنائے ہماری حکومت نے ان اداروں کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کر دیا ہے، پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان اور ایس آر بی سی رہے گا تو نجی چینلز بھی چل سکیں گے۔

اسلام آباد میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 5 سال بعد طلال چوہدری اور دانیال عزیز کی نااہلی ختم ہوئی ہے، دونوں رہنماؤں نے ڈٹ کر اپنے قائد اور جماعت کا ساتھ دیا، یہ لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ کچھ عناصر نے نواز شریف کو نااہل کرکے ملک کو تباہی کی طرف دھکیلا اور ایسے لوگوں کو مسلط کیا جنہوں نے عوام کے لیے بارودی سرنگیں بچھائیں۔

انہوں نے کہاکہ ان لوگوں کا مقصد ہی یہی تھاکہ نواز شریف کو نااہل کیا جائے اور عمران خان کو مسلط کر دیا جائے، جن لوگوں نے نواز شریف اور انکے ساتھیوں کو جھوٹی سزائیں دیں وہ آج منہ دکھانے کے لائق ہی نہیں ہیں۔

انکا کہنا تھاکہ ایک سال قبل شہباز شریف نے مخلوط حکومت بنا کر ملک کی کمان سنبھالی تو ملک دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا، یہی وجہ ہے کہ آج ہم سر اٹھا کر عوام کے سوالوں کے جواب دے رہے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھاکہ جن لوگوں نے ملک کے ساتھ کھیل کھیلا وہ آج منہ چھپا کر پھر رہے ہیں کبھی سروں پر بالٹیاں پہپن کر آتے ہیں تو کبھی کارکنوں کے پیچھے چھپ کر باہر نکلتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp