ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

بدھ 2 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان پاکستان کے سرکاری دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان 2 تا 4 اگست پاکستان کے دورے پر ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ اوور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ملاقات جمعرات کو ہوگی۔

ملاقات کے دوران وسیع ایجنڈے میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلو اور موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال شامل ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عبداللہیان وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے اتفاق رائے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقات کریں گے جس میں دونوں اطراف کے رہنما دونوں برادر ممالک کے درمیان پارلیمانی رابطوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

قبل ازیں نائب وزیر خارجہ برائے اقتصادی امور اور تجارت، سڑکوں اور شہری ترقی، سرمایہ کاری، زراعت، توانائی وغیرہ کی وزارتوں کے سینیئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد نے وزیر خارجہ کے دورہ سے متعلق تیاریوں کے لیے ملاقاتیں کیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عبد اللہیان کا یہ دورہ فریقین کے لیے دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ہوگا جس میں علاقائی رابطوں، توانائی اور پاکستان اور ایران کے درمیان اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بعض لوگ نزلے سے کیوں شدید متاثر ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ تلاش کر لی

پی ایس ایل 11: سلمان آغا اور ابرار احمد سمیت 5 کرکٹرز کی پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی

کیا واشنگٹن ایران کے خلاف غیر محفوظ راستے پر قدم رکھنے والا ہے؟

سپر ٹیکس: عدالتی فیصلے کے بعد ایف بی آر متحرک، خسارہ کم کرنے کا تیز رفتار منصوبہ تیار کرلیا

بلوچستان حکومت نے محکمہ مذہبی امور ختم کرنے کی منظوری دیدی

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟